اسلام آباد میں جمعہ کو عام تعطیل کی وجہ سامنے آ گئی

اسلام اآباد(پاکستان امیج)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کل جمعہ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ شیخ محمد بن زاید النہیان صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم کی اماراتی صدر سے ملاقات، امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کی کوششوں کو سراہا

ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے امارات کے صدر کی آمد کے پیش نظر جمعہ 26 دسمبر کو اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *