اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار افراد کو رہا کیا جائے،علی امین کا وزیراعظم کو خط

پشاور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی رہائی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خط میں صوبے کے شہریوں کی بلاجواز گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خط کے متن کے مطابق حالیہ واقعات کے بعد خیبر پختونخوا کے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، غیرقانونی گرفتار خیبر پختونخوا کے شہریوں کو فوری رہا کیا جائے، نفرت کو ہوا دینے سے ملک پر طویل مدتی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں، سیاسی معاملات کو پرامن اور تعمیری مکالمے کے ذریعے حل کیا جائے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خط میں بتایا کہ اسلام آباد میں پشتون کمیونٹی کو طویل عرصے سے اہم چیلنجز کا سامنا ہے، پشتون کمیونٹی پر بے بنیاد مقدمات بنا کر پکڑ دھکڑ کی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *