اسلام آباد مذاکرات: غیر ملکی مندوبین کے لیے ویزا آن ارائیول کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے اسلام آباد مذاکرات کے سلسلے میں غیر ملکی مندوبین کے لیے ویزا آن ارائیول کا اعلان کیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام آباد مذاکرات 2026 کے سلسلے میں آنے والے تمام شریک ممالک کے مندوبین اور صحافیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اس مقصد کے لیے تمام ایئرلائنز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امیگریشن حکام ان افراد کو آمد پر ویزا جاری کریں گے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *