اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں صبح اوررات کے اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، پنجاب میں راولپنڈی،لاہور،گوجرانوالہ اوردیگر شہروں میں شام کے وقت بارش ہونے کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، خیبر، مہمند، باجوڑ، اورکزئی، کوہاٹ، کرم اور ہنگو میں بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان اور سندھ میں موسم گرم، ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *