اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضل الرحمان کیخلاف نعرے لگانیوالے نوجوان کو کارکنوں نے پکڑلیا اور پھر۔ ۔ ۔

اسلام آباد (پاکستان امیج) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی دورہ کابل سے واپسی پر اسلام آباد ایئرورٹ پر ان کے خلاف نعرے لگانے والے نوجوان کو کارکنوں نے پکڑ لیا۔

“جیو نیوز” کے مطابق مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر دورے کے بعد آج کابل سے واپس اسلام آباد پہنچے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر آمد پر چند نوجوانوں نےسربراہ جے یو آئی کے خلاف نعرے لگائے۔ جے یوآئی کارکنان نے نعرے لگانے والے ایک نوجوان کوپکڑلیا اور باقی بھاگ گئے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جے یو آئی کارکنان نے نوجوان کو تھپڑ مارے جبکہ رہنما جے یوآئی عبدالمجید ہزاروی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کارکنان نے معافی مانگنے پر نوجوان کو چھوڑ دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *