اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ چین جانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے، امیگریشن کلیئرنس کے دوران انہیں آگاہ کیا گیا کہ ان کا نام سندھ کی عدالت کے احکامات پر سٹاپ لسٹ میں موجود ہے لہٰذا وہ بیرون ملک نہیں جاسکتے۔یہ معلوم ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے تاہم ان کی اہلیہ ایئر چائنا کی پرواز سی زیڈ 6008 کے ذریعے چین روانہ ہوگئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *