اسلام آباد: اپوزیشن کی اے پی سی سے قبل ہوٹل نے بکنگ منسوخ کردی، دباؤ کے باوجود آج ہر صورت کانفرنس ہوگی، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (پاکستان امیج) اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد سے قبل غیر متوقع صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اسلام آباد کے ایک معروف ہوٹل نے آخری لمحات میں کانفرنس کی بکنگ منسوخ کر دی۔ ذرائع کے مطابق ہوٹل انتظامیہ پر دباؤ ڈالا گیا، جس کے باعث بکنگ منسوخ کی گئی۔

اپوزیشن کے سینئر رہنما اور پاکستان عوامی ورکرز پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ “دباؤ کے باوجود آج ہر صورت اے پی سی ہوگی۔”

پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بتایا کہ اب اے پی سی اسلام آباد میں ایک گھر پر منعقد کی جائے گی، جہاں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جماعت اسلامی، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اور مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے وفود کانفرنس میں پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کا وفد لیاقت بلوچ کی سربراہی میں اے پی سی میں شریک ہوا، جبکہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔

اپوزیشن کی اس اہم کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سمیت دیگر قومی و علاقائی جماعتوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں موجودہ سیاسی صورتحال، جمہوری عمل کی بحالی، الیکشن اصلاحات اور سیاسی اتحاد سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *