اسلام آباد اور گرد و نواح میں 5.2 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 128 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ کے سرحدی علاقے میں تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 10 بج کر 56 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، حکام کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 25 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز مظفرآباد سے 12 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *