اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(پاکستان امیج) اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دے دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر ہائیکورٹ کو آگاہ کیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ چاہیں تو نئی درخوات دائر کرکے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو چیلنج کر سکتے ہیں۔پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ روات میں جلسے کی اجازت کے اقدام کو چیلنج کریں گے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *