اسلام آباد انتظامیہ نے شوکت خانم ہسپتال کراچی کیلئے فنڈ ریزنگ ایونٹ کا اجازت نامہ منسوخ کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)شوکت خانم ہسپتال کراچی کے اسلام آباد میں ہونے والے فنڈ ریزنگ ایونٹ کیلئے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) منسوخ کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق کینسر ہسپتال کا فنڈ ریزنگ ایونٹ کل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونا تھا، تاہم اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال کراچی کے ایونٹ کا اجازت نامہ منسوخ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں شوکت خانم اسپتال کی انتظامیہ نے کہا کہ ہمیں اجازت نامہ منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، فنڈ ریزنگ ایونٹ میں مقامی گلو کار اسرار نے پرفارم کرنا تھا۔

شوکت خانم اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کینسر اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ غیر سیاسی اور فلاحی سرگرمی ہے۔

اطلاعات کے مطابق این او سی واپس لینے کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مقامی انتظامیہ کو خط لکھا جس میں 29 دسمبر کو ہونے والے پروگرام کا اجازت نامہ واپس لینے کی وجہ درج نہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فنڈ ریزنگ پروگرام کا اجازت نامہ عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط کے تحت واپس لیا گیا، فنڈ ریزنگ قوانین کے مطابق نجی تنظیم آڈٹ اور ڈونر کی تفصیل فراہم کرنے سے انکاری تھی جس پر این او سی واپس لیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *