اسلام آبادہائیکورٹ ؛قیصرہ الٰہی کے وکیل کی پرویز الٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دینے کی استدعا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو طبی سہولیات فراہمی اور اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران قیصرہ الٰہی کے وکیل نے پرویز الٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دینے کی استدعا کردی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ عدالت اس معاملے میں کیسے مداخلت کرسکتی ہے؟یہ نہ ہو ہم آرڈر پاس کریں اور اس پر عمل نہ ہو۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پرویز الٰہی کو طبی سہولیات فراہمی اور اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی،قیصرہ الٰہی کے وکیل نے پرویز الٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دینے کی استدعا کردی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ عدالت اس معاملے میں کیسے مداخلت کرسکتی ہے؟یہ نہ ہو ہم آرڈر پاس کریں اور اس پر عمل نہ ہو، وکیل نے کہاکہ سزایافتہ نوازشریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بیرون ملک بھیجا گیا، پرویز مشرف کو بھی ہاؤس اریسٹ رکھا گیا،حکومت اگر اپنی ذمے داریوں میں ناکام ہو تو عدالت مداخلت کرسکتی ہے۔

جسٹس ارباب طاہر نے استفسار کیا کہ کیا پرویز الٰہی کا اسلام آباد میں کوئی گھر ہے؟عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب میں ہاؤس اریسٹ کی درخواست دی ہے؟وکیل نے کہاکہ پرویز الٰہی کے خلاف تمام مہم حکومت کی طرف سے ہی چلائی جارہی ہے،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ آپ اپنے تمام قانونی تقاضے تو پورے کریں،عدالت نے کہاکہ اگر آج آپ کی کوئی درخواست ہوتی ہم سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کو بلا لیتے،قیصرہ الٰہی نے کہاکہ پرویز الٰہی کی طبیعت بالکل ٹھیک نہیں، میں نے جیل میں ان سے ملاقات کی،پرویز الٰہی وہیل چیئر پر مجھ سے ملنے آئے تو انہوں نے کہاکہ طبیعت ٹھیک نہیں،وکیل نے کہاکہ عدالت درخواست زیرالتوا رکھ لے، ہاؤس اریسٹ کی درخواست دائر کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *