اسلام آباد؛ فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2مزدور جاں بحق

اسلام آباد(پاکستان امیج) تھانہ ہمک کے علاقے کہوٹہ روڈ پر فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے 8 مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے تین مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دو جاں بحق ہوگئے۔باقی مزدوروں کو بھی نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے کو اطراف سے بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ متعلقہ ایس پی، ایس ڈی پی او و دیگر افسران موقع پر موجود ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *