اسلام آباد؛عدالتی حکم کے باوجود آبپارہ فلیٹس خالی کرانے پر چیئرمین سی ڈی اے طلب

اسلام آباد(پاکستان امیج) عدالتی حکم کے باوجود آبپارہ فلیٹس خالی کرانے پر ہائی کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت کے روکنے کے باوجود سی ڈی اے کا آبپارہ فلیٹس خالی کرانے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کن سی ڈی اے افسران نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے، اس سے آگاہ کیا جائے۔

عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کو 26 اکتوبر پیر کے روز ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

جسٹس اعظم خان کے تحریری حکم نامے کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے رپورٹ جمع کرائیں کہ کیوں پولیس اہل کاروں کو عدالتی حکم کے باوجود بے دخل کیا گیا ؟۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کو فلیٹس سے بے دخل کرنے سے روکا تھا ۔ عدالتی حکم کے باجود کس نے فلیٹس خالی کرائے ؟ اگر کوئی ذمہ دار ہے تو آگاہ کریں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *