اسد قیصر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ، اسلام آباد پولیس نے انہیں کس جیل میں بھیجنے کی استدعا کر دی ؟ جانئے

اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد پولیس نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کی استدعا کر دی ۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کر دیا گیا ،تحریک انصاف کے وکلا شعیب شاہین، بیرسٹر گوہر علی اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے ، ان کے علاوہ تھانہ بنی گالاکا تفتیشی افسر بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی ، تفتیشی افسر نے کہا کہ جب تک خیبر پختون خوا پولیس نہیں آتی اسد قیصر کو جوڈیشل کر دیا جائے ،انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا جائے ۔

وکیل صفائی شعیب شاہین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کے وکلا کو بتایا جائے کہ پولیس چاہتی کیاہے ، جج نے ریمارکس دیئے کہ پولیس چاہتی ہے کہ انہیں جوڈیشل کر دیا جائے ،وکیل صفائی شعیب شاہین نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو کس بات کی جلدی ہے ؟ اسد قیصر کو گرفتار کرنے کا اختیار اسلام آباد پولیس کو کس نے دیا ؟ کل الیکشن کا اعلان ہوا اور اسد قیصر کو آج گرفتار کر لیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *