اسلام آباد (پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دھاندلی کے خلاف ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کردیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کیخلاف گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، تمام قوتوں کو اکٹھا کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے مل کر جدوجہد کریں گے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image