اسحاق ڈار کی ازبک ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ازبکستان کے وزیرِخارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی اور کثیرالجہتی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماوں نے علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

ازبک وزیرِخارجہ بختیار سیدوف نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار کو بھی سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے قریبی روابط قائم رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *