اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن ثبوت نہیں ،کیس مزید نہیں چلایا جا سکتا نیب پراسیکیوٹر، احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن ثبوت نہیں اور کیس مزید نہیں چلایا جا سکتا ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے نیب سے تحریری جواب طلب کرلیا،جج محمد بشیر نے کہاکہ نیب پراسیکیوٹر جنرل اس نکتے پر تحریری طور پر وضاحت دیں،اسحاق ڈار و دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں تو لکھ کر دے دیں،کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نےکہاکہ ہم نے میرٹ پر دلائل دیئے ہیں عدالت فیصلہ سنا دےجج محمد بشیر نے کہاکہ آپ لکھ کر دے دیں ایک بجے فیصلہ سنائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *