اسحاق ڈار کیخلاف جے آئی ٹی نہ ہی تفتیشی افسر کوئی ثبوت لایا،وکیل صفائی کے عدالت میں دلائل

اسلام آباد(پاکستان امیج)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق دار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کیخلاف جے آئی ٹی نہ ہی تفتیشی افسر کوئی ثبوت لایا،تفتیشی افسر کو جو ثبوت اکٹھے کرنے چاہئیں وہ نہیں کئے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی،اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح احتساب عدالت میں پیش ہوئے، وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ 22نومبر2022کو بریت کی درخواست پر دلائل سنے گئے،احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ بھی سنایا تھا،ریفرنس پر احتساب عدالت پہلے ہی فیصلہ کر چکی ہے،ریفرنس بند کرنے کے بجائے اسحاق ڈار کو بری کیا گیا تھا،وکیل قاضی مصباح نے کہاکہ پراسیکیوشن اسحاق ڈار کیخلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی،سیکشن 9اے فائیو کو بھی ختم کر دیا گیا، وکیل صفائی نے کہاکہ کیس سے تعلق ہی نہیں رہا،مکمل دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا گیا،اسحاق ڈار کیخلاف جے آئی ٹی نہ ہی تفتیشی افسر کوئی ثبوت لایا،تفتیشی افسر کو جو ثبوت اکٹھے کرنے چاہئیں وہ نہیں کئے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *