اسحاق ڈار وزیر بننے کیلئے نوازشریف کو جا کر کیا کہا کرتے تھے ؟ مفتاح اسماعیل کھل کر میدان میں آ گئے

اسلام آباد (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے بعد مفتاح اسماعیل نے بھی نئی پارٹی کا اشارہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ اِس وقت ملک میں نئی جماعت کی گنجائش موجود ہے کیونکہ پہلے سے موجود سیاسی جماعتیں ڈیلیور نہیں کرپائیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے اور پھر شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ان کا کہنا تھاکہ اسحاق ڈار نے میرے خلاف ٹی وی پروگرامز کروائے، بیانات جاری کروائے کیونکہ انہیں وزیر بننے کا جنون تھا۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ اسحاق ڈار میرے کالمز اور ٹی وی پرو گرامز میں کی گئی گفتگو پر نواز شریف کو شکایتیں لگاتے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *