اسحاق ڈار سے ڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات، بلوچستان کی معاشی خوشحالی کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی معاشی خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بلوچستان کے وفد سے ملاقات کے دوران بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کے وفاقی حکومت کے عزم کو دہرایا، انہوں نے بلوچستان کے عوام کی معاشی خوشحالی کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کی حمایت کی اور بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کے لیے پارٹی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ اور طارق باجوہ بھی موجود تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *