ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلاکو انگلی پر معمولی چوٹ لگنے کے بعد مداحوں کی جانب سے ایک لاکھ سرخ گلاب کے پھولوں کا تحفہ ملنے پر سوالات اٹھ گئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اورشی روٹیلا نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سفید لباس میں ملبوس خوبصورت گلاب کے پھولوں میں گہرا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انکے ایک ہاتھ پر کینولا بھی لگا ہوا تھا جبکہ ہر جانب گلاب کے گلدستے موجود تھے۔
شرم کا مقام ہے اپنی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کرنا چاہیے آپ مبارکبادیں دے رہے ہیں، یحیٰی حسینی نے اہم شخصیت کو کھری کھری سنا دیں
پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ،میری جلد صحت یابی کیلئے میرے ڈائی ہارڈ مداحوں نے ایک لاکھ گلاب کے پھول بھیجے ہیں۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کی دیر تھی کہ ایک بار پھر اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ صرف اور صرف عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ڈراما رچایا جارہا ہے کیوں کہ کیا اتفاق ہے کہ سب نے ایک جیسے پھول بھیجے ہیں۔
View this post on Instagram
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا پبلسٹی اسٹنٹ بنانے کے لیے اداکارہ نے اپنے طور پر ایک لاکھ گلاب خریدے۔
یاد رہے اروشی روٹیلا نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں انگلی پر چوٹ آئی ہے جسکے سبب وہ اسپتال میں ہیں ۔
Pakistan Image