ممبئی (پاکستان امیج) سابق مس یونیورس اور بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ اروشی روتیلا متاثر کن 100 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام فوربس کی امیروں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی دولت کے مجموعے میں 12.25 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی ایک پرتعیش Rolls-Royce Cullinan Black Badge بھی شامل کرلی ہے۔
View this post on Instagram
وہ اس گاڑی کو خریدنے کے بعد ایلیٹ سرکل سے باہر اس محدود ایڈیشن کی کار کی مالک پہلی بھارتی اداکارہ بھی بن گئی ہیں۔
یاد رہے کہ اروشی اب مہنگی ترین بھارتی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہیں جنہوں نے حالیہ فلم ڈاکو مہاراج میں اپنی 3 منٹ کی ڈانس پرفارمنس کیلئے 3 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے ہیں۔
Pakistan Image