ارشد ندیم ایک بار پھر عالمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار

لاہور(پاکستان امیج)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ایک بار پھر عالمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل مقابلہ آج ہوگا۔

فائنل میں ارشد ندیم کا مقابلہ صرف بھارت کے نیرج چوپڑا ہی سے نہیں بلکہ دنیا کے پانچ اور بڑے ایتھلیٹس سے بھی ہے۔

ارشد ندیم کے خصوصی معالج ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا ہے کہ اگر وہ جوش کے ساتھ ہوش کا بھی مظاہرہ کریں تو 100 میٹر تک نیزہ پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ارشد ندیم نے گزشتہ روز کوالیفائنگ راؤنڈ میں 85.28 میٹر کی تھرو کرکے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *