ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس؛سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ 3رکنی کمیٹی کو بھجوا دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق ازخودنوٹس کیس سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ 3رکنی کمیٹی کو بھجوا دیا،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ یہ معاملہ 3رکنی کمیٹی میں آیا ہی نہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہاکہ عدالت کے سامنے عبوری رپورٹس پیش کی گئی ہیں،مشترکہ قانونی معاونت کامسودہ تیار کر لیاگیا ہے،کابینہ کے آئندہ اجلاس میں قانونی معاونت کی منظوری ہو جائے گی،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا کینیا کی عدالت سے بھی کوئی فیصلہ آیا ہے؟اٹارنی جنرل نے کہاکہ جی بالکل!وہ فیصلہ بھی آ چکا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ابھی ہم اس کیس کے میرٹس پر بحث نہیں سن سکتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *