ارجن کپور کی سالگرہ، چھیاں چھیاں گرل ملائیکہ اروڑہ کے پیغام نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید پختہ کردیا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی چھیاں چھیاں گرل ملائیکہ اروڑہ نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اداکار ارجن کپور کی سالگرہ پر مبہم پوسٹ شیئر کردی، جس کے بعد ان کی علیحدگی کی خبریں طول پکڑنے لگیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ائٹم ڈانسر و اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی میں قابل اعتماد لوگوں کے حوالے سے تبصرہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹااسٹوری میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں جن پر میں آنکھیں بند کرکے اور اپنی پیٹھ پیچھے بھروسہ کر سکتی ہوں۔

واضح رہے کہ ابہام میں مبتلا کرنے والی مذکورہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ شب ان کے دیرینہ بوائے فرینڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر قریبی دوستوں کے ساتھ پارٹی کی۔

اس پارٹی میں مبینہ طور پر ملائیکہ موجود نہیں تھی، ان کی عدم موجودگی ایک بار پھر سات برس تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے والی اس جوڑی کے رشتے میں آئی دراڑ کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *