ارباز خان کی شادی کے چند ہفتے بعد ان کی سابقہ دوست جارجیا اینڈریانی نے خاموشی توڑ دی

ممبئی (پاکستان امیج)بھارتی فلم پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان کی شورا خان کے ساتھ دوسری شادی کے چند ہفتوں بعد ان کی سابقہ دوست جارجیا اینڈریانی نے خاموشی توڑ دی جس دوران ارباز خان کے ساتھ اپنے بریک اپ اور اپنی ڈیٹنگ کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر بات کی۔

تازہ انٹرویو میں جارجیا اینڈریانی نے کہا کہ وہ جوڑے کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں، میں بھی اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ارباز خان سے علیحدگی کے بعد کسی خاص اداکار کے ساتھ تعلقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔جارجیا اینڈریانی نے یہ بھی کہا کہ ارباز خان بہت اچھے انسان ہیں، کسی کے ساتھ تعلق کو چھوڑنا آسان نہیں ہوتا لیکن ہم جدا ہوگئے، میری نیک تمنائیں اس کے ساتھ ہیں، زندگی کے نئے سفر کا آغاز ہوا ہے۔

یادرہے کہ ارباز خان اور جارجیا 2018 سے ڈیٹنگ کررہے تھے، ان کا بریک اپ 2023 کے ابتدا میں ہوگیا تھا اور سال کے آخر میں علیحدگی کی تصدیق ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *