ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل کی متعدد پرانی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہیں دیکھ کر مداحوں نے اپنی انگلیاں دانتوں تلے داب لی ہیں۔

یاد رہے کہ ادیتی راؤ بالی ووڈ کی بلاک بسٹر مرڈر 3، پدماوت، سائیکو، باس، زمین، وزیر، داس دیو، خوبصورت، یہ سالی زندگی جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں اور اُنہیں انڈسٹری میں ایک واضح شہرت حاصل ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کو معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے نیٹ فلکس شو ’ہیرا منڈی‘ میں دیکھا گیا تھا، 8 اقساط پر مبنی اس سیریز میں ادیتی راؤ حیدری کی خوبصورتی کے آگے دوسری اداکاراؤں کی موجودگی ماند پڑ رہی ہے۔اپنے ایک پرانے انٹرویو میں پلاسٹک سرجریز کا سہارا لینے والی اداکاراؤں پر تنقید کرنے والی اداکارہ سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اداکارہ کیا پلاسٹک کھاتی ہیں؟

کرپشن اور پاکستان کسی صورت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،سنی تحریک کل یوم تجدیدعہدوفا منائے گی

یاد رہے کہ صارفین اداکارہ ادیتی راؤ پر یہ تبصرہ اُن کی پرانی اور حالیہ تصویروں کا آپس میں موازنہ کرنے کے بعد کر رہے ہیں۔ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل کی تصویروں کو اور حالیہ کو اگر دیکھا جائے تو ان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔اداکارہ کا ناصرف رنگ و روپ بلکہ خدو خال بھی واضح پہلے سے تبدیل دیکھے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک پرانے انٹرویو میں ادیتی راؤ نے پلاسٹک سرجری کروانے والی اداکاراؤں پر سخت تنقید کی تھی، بعد ازاں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں خود بیوٹی سرجری کروانے کا اعتراف کرتے ہوئے اسے اپنے پیشے کی ضرورت قرار دیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *