اداکار ہ زارا نور عباس نے عید کے موقع پر شوہر سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

لاہور (پاکستان امیج )اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہےکہ انہوں نے آج تک گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی شوہر کیلئے کبھی کھانا بنایا۔

عید الاضحٰی کے موقع پر زارا نور عباس شوہر اسد صدیقی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کبھی گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا۔زارا نور کا کہنا تھا کہ میں لاہور میں عید کیلئے آئی ہوئی ہوں، امی کے گھر بڑی دعوت تھی لیکن میں عید ہو یا عام دن کچن میں نہیں جاتی نہ ہی کبھی کچھ شوہر کیلئے بنایا ۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر مجھے یہی کہتے ہیں کہ تم مجھے کب کھانا بنا کر کھلاؤگی؟ میں نے اس بار فیصلہ کیا ہے کہ میں شوہر کو نمکین گوشت بنا کر کھلاؤں گی۔دوسری جانب شو میں شریک اسد صدیقی نے بتایا کہ ہر سال قربانی کے گوشت کی تقسیم اور اس کی ترتیب میری امی خود کرتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *