اداکار عامر خان شو کے دوران امیتابھ بچن سے جڑی ایسی ’نایاب‘ چیز لے کر پہنچ گئے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی (پاکستان امیج) ہر سیزن کی طرح ’کون بنے گا کروڑ پتی‘(KBC) کے سیزن 16 کو بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ شو میں مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اسٹارز بھی اپنی موجودگی سے شو کی رونق میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔ اس بار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے بیٹے جنید کے ساتھ بگ بی کے شو میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان اپنے بیٹے جنید کے ساتھ بگ بی کے شو میں پہنچے، اس دوران امیتابھ اور عامر نے ایک دوسرے کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی کہانیاں شیئر کیں۔ اس موقع پرعامر نے بگ بی کی شادی سے متعلق بڑا سرپرائزدے دیا جسے دیکھ کر بگ بی کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔

سونی ٹی وی نے 3 اکتوبر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کون بنے گا کروڑ پتی کا ایک کلپ شیئر کیا ہے۔ اس پرومو میں عامر خان امیتابھ بچن سے کہتے ہیں کہ آپ سے ایک سوال ہے، ’کیا آپ کو اپنی شادی کی تاریخ یاد ہے؟‘ اس پر بگ بی نے جواب دیا، ’3 جون 1973‘۔

یہ سن کر عامر کہتے ہیں کہ کوئی ثبوت دو۔ اس کے بعد عامر کہتے ہیں، میرے پاس ثبوت ہے۔ میرے پاس آپ کی شادی کا کارڈ ہے اور میرے پاس ثبوت ہے کہ میں آپ کا نمبر ایک فین ہوں۔ یہ سن کر امیتابھ بچن ہنسنے لگتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *