کراچی (پاکستان امیج) اداکارہ یشما گِل کو ’ دل کا رشتہ ایپ‘ پر رشتے کیلئے 10 ہزار درخواستیں موصول ہوگئیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یشما گِل نے روایتی رشتہ آنٹیوں کے مطالبات سے تنگ آ کر دل کا رشتہ ایپ پر اپنا پروفائل بنایا تھا جس کے بعد اداکارہ کو شادی کے خواہش مند افراد کی پوری دنیا سے ہزاروں درخواستیں موصول ہوئیں۔
اہم یہ ہے کہ اداکارہ کس کے ساتھ اپنا میچ بناتی ہیں، اگر آپ بھی یشما گِل سے شادی کے خواہشمند ہیں انہیں دل کا رشتہ ایپ پر اپنا رشتہ بھیج سکتے ہیں کیوں کہ کیا معلوم وہ خوش قسمت آپ ہی ہوں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے ایک ٹی وی شو میں اعتراف کیا تھا کہ آج کل میاں تلاش کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے، میں نے ایک اچھے رشتے کی تلاش کیلئے میرج بیورو سے رابطہ کیا تھا جس کیلئے انہوں نے مجھ سے 8 لاکھ فیس مانگی تھی۔
Pakistan Image