اداکارہ کنگنا رناوت کی بالی ووڈ انڈسٹری میں لگاتار 9 فلمیں فلاپ ہونے کا ریکارڈ بن گیا

ممبئی(پاکستان امیج ) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بالی ووڈ انڈسٹری میں لگاتار 9 فلمیں فلاپ ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔

اداکارہ کی نئی فلم” تیجس “انڈین باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی، فلم بڑے پیمانے پر تشہیری مہم کے باوجود ناظرین کو سینما گھروں میں نہ لاسکی اور اوپننگ ڈے پر صرف1 کروڑ بزنس کرسکی ہے۔ فلم اپنے ابتدائی 5 دنوں میں صرف 3.76 کروڑ کا بزنس کرسکی ہے اور یہ اداکارہ کی” دھکڑ “کے بعد دوسری شدید ترین فلاپ فلم ہے۔

بزنس کے اعداد و شمار کے مطابق” تیجس” کنگنا کے فلمی کیریئر کی سب سے کم کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔ کنگنا رناوت نے اپنے فلمی کیریئر میں تمام فلموں سے صرف 22 کروڑ کمائے ہیں جبکہ ان کی آخری 3 فلمیں اوسطاً اڑھائی کروڑ کا بزنس کرسکیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *