اداکارہ نیلم منیر کی بارات کی خوبصورت تصاویر بھی وائرل ہوگئیں

کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے مہندی اور نکاح کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد اب اپنی بارات کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ نے تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بارات کی تقریب کی متعدد تصاویر شیئر کر دیں اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سال میرے دل کو بتاتے رہے جب صحیح وقت آیا تو وہ ساری دعائیں آخرکار قبول ہوئیں‘۔

اداکارہ نیلم منیر نے بارات کی تصاویر میں سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کر رکھا ہے جو سنہری کام سے مزین ہے جبکہ ان کے شریک حیات نے روایتی آف وائٹ شیروانی کا انتخاب کیا ہے۔ بارات کی تصاویر میں جوڑا انتہائی دلکش انداز میں نظر آرہا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے زرد رنگ کا جوڑا پہنا تھا اور اس کے بعد نکاح کی تقریب میں انہوں نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *