اداکارہ نشرت بروچہ کو ترکیہ میں فلم کی شوٹنگ پر قتل کی دھمکیوں کا سامنا، لوکیشن تبدیل کرنا پڑگئی

استبنول(پاکستان امیج) بھارتی فلم اکیلی کی اداکارہ نشرت بروچہ کو ترکیہ میں فلم کی شوٹنگ پر قتل کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈین میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ فلم اکیلی کی شوٹنگ کے آغاز سے قبل پروڈکشن ٹیم کو مرکزی اداکارہ کے خلاف دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ ترکیہ میں لوکیشن کے سروے کے بعد شوٹنگ کا آغاز ہونے والا تھا لیکن دھمکیوں کے بعد ازبکستان میں نئی لوکیشن پر شوٹنگ کی گئی۔

شوٹنگ کی لوکیشن کو تبدیل کرنے کا فیصلہ نہ صرف فنکاروں کی حفاظت کے مد نظر لیا گیا بلکہ فلم کا موضوع بھی حساس تھا۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی فلم اکیلی آزادی، مزاحمت اور بہادری کے موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *