اداکارہ نازش جہانگیر کو بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور (پاکستان امیج) کینٹ کچہری لاہور میں عدالت نے فراڈ کے کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری 50 ہزار روپوں کے مچلکوں کے عوض منسوخ کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے 50 ہزارمچلکوں کے عوض اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔ عدالتی حکم پر نازش جہانگیر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے استغاثہ کیس کی سماعت کی۔ نازش جہانگیر کے خلاف 25 لاکھ، گاڑی واپس نہ کرنے کا استغاثہ دائر ہے۔

استغاثہ اداکار ہارون اسود نے کینٹ کچہری میں دائر کر رکھا ہے۔ عدالت نے مزید کارروائی 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز 25 لاکھ روپے کے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

لاہورکینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ کو گرفتار کر کے پیش کرنےکا حکم دیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *