کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مریم نور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنی خوبصورت فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انھیں ان کے شوہر اسماعیل بٹ اور بیٹے کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان دنوں یہ جوڑا اپنے بیٹے کے ساتھ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہے جہاں سے انھوں نے روح پرور مناظر اپنے انسٹاگرام کی زینت بنائے ہیں۔
View this post on Instagram
پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے عمرے کی سعادت ملنے پر اللہ کی بارگاہ میں شکرادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’الحمدللہ اس خوبصورت سفر کےلیے اپنے محرم کے ساتھ۔ اس سے زیادہ اور کیا مانگ سکتی ہوں؟ ہر چیز کےلیے اللہ کا شکر۔‘‘
مریم نور کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کو عمرہ ادائیگی کی ڈھیروں مبارکباد دی ہیں۔
Pakistan Image