اداکارہ ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل کے ساتھ اچانک ملاقات، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (پاکستان امیج) سال 2020 میں اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل لڑکی کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں، اب ان کی ماہرہ کے ساتھ ملاقات کی تصویر نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبولیت رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل مداح سے ملاقات ایک ائیرپورٹ پر ہوئی۔یہ محض ایک اتفاقیہ ملاقات تھی جس کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔اداکارہ کی ہمشکل مداح کا نام ”کراسہ انور شیخ“ ہے جو سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔

انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ لی گئی تصویر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kurasah Anwer Sheikh (@kurasah_anwer)

بتایا جا رہا ہے کہ کراسہ پاکستان کے مغربی علاقوں کی سیر کو آئی تھیں جہاں ممکنہ طور پر ایئرپورٹ پر ان کی ممکنہ ملاقات ماہرہ خان سے ہوگئی، جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر جاری کی۔سوشل میڈیا پر کراسہ انور شیخ کو ماہرہ خان کی ہمشکل قرار دیا جاتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *