اداکارہ لیلیٰ اور احسن خان ماضی میں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، الگ ہونے کی وجہ جانیے

لاہور(پاکستان امیج)پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ لیلیٰ اور معروف اداکار احسن خان کے ماضی کے تعلق سے متعلق ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا جس میں اداکارہ نے ان سے بریک اپ کی وجہ بتائی تھی۔

اداکارہ کا فضا علی کو دیا گیا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے احسن خان سے علیحدگی کی وجہ سے متعلق بات کی تھی۔

انہوں نے اس موقع پر انکشاف کیا تھا کہ احسن خان ان کی زندگی کی پہلی محبت تھے اور دونوں کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب انہوں نے باقاعدہ طور پر فلم انڈسٹری میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔ کچھ عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں رہے تاہم بعدازاں ان کے راستے جدا ہو گئے۔ پہلی محبت میں ملنے والی دل شکستگی کے اثرات طویل عرصے تک ان کے ساتھ رہے۔

لیلیٰ نے مذکورہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نرما کی وجہ سے ان کا احسن خان کے ساتھ بریک اپ ہوا تھا جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ احسن خان اب شادی شدہ اور چار بچوں کے والد ہیں جبکہ لیلیٰ نے تاحال شادی نہیں کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *