اداکارہ لائبہ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر شیئر کردیں

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، اداکارہ نے تصاویر شیئر کردیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق لائبہ خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ سمیت مختلف مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے لائبہ خان نے کیپشن میں الحمد اللّٰہ لکھا، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کا عبایہ پہنے مسجد نبویﷺ کے صحن میں کھڑی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Laiba Khan (@laibaakhanofficial)

ایک ویڈیو میں اداکارہ کبوتروں کو دانہ ڈالتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔

لائبہ خان کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور چند گھنٹوں میں ہی ان کی پوسٹ پر ڈیڑھ لاکھ کے قریب لائیکس مل چکے ہیں، جبکہ مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *