اداکارہ فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی اور ان کے شوہر اداکار کنور ارسلان نے ہمراہ کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکار کنور ارسلان نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران لی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ جس پر صارفین نے انھیں مبارک باد پیش کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان حرم شریف کے باہر موجود ہیں، جس کے کیپشن میں کنور نے لکھا ہے کہ ’’الحمدللہ، 2024 میں عمرہ مکمل کیا … واقعی ایک بابرکت سال۔ الفاظ میں اس احساس کو بیان نہیں کیا جاسکتا جب اللہ کے گھر بلایا جاتا ہے ‘‘۔

انھوں نے مزید لکھا کہ ’’اللہ تعالیٰ سب کو اس خوبصورت سفر کا موقع عطا فرمائے‘‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kanwar Arsalan (@kanwararsalan)

پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں عمرہ ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔ ساتھی اداکارہ صبا فیصل نے کمنٹس میں لکھا ’’میرا سلام کہیے گا‘‘۔

یہ اداکار جوڑا نومبر 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *