اداکارہ عریشہ رضی خان پیاگھر سدھارنے کیلئے تیار

لاہور(پاکستان امیج)خاموشی سے نکاح کرنے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ عریشہ رضی خان کی رخصتی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے کچھ سٹوریز شیئر کی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹااسٹوریز سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی رخصتی کی تیاریاں شروع ہوگئیں اور ممکنہ طور پر وہ جلد پیا دیس سدھار جائیں گی۔عریشہ کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ڈانس کی پریکٹس کی جارہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی ڈانس موڈ اور عریشہ گاٹ دولہا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ساتھی اداکار و ماڈل حسان خان کی اسنٹااسٹوری بھی ری شیئر کی ہے جس میں عریشہ رضی خان کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ یاد رہے کہ بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کے نکاح کی تصاویر و ویڈیوز تقریبا ڈیڑھ برس قبل یعنی جولائی 2022 میں سوشل میڈیا کی زینت بنی تھی۔ اداکارہ کے خاموشی سے ہونے والے نکاح کی تقریب کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے منظر عام پر آئیں تھیں جس پر اداکارہ اور فوٹوگرافر کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ تاہم ان کے مداحوں کو جب نکاح کے بارے میں علم ہوا تو انہیں خوشگوار حیرت ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *