اداکارہ عروہ حسین کا علیزے شاہ کے حق میں بول پڑیں

کراچی(پاکستان امیج)اداکارہ عروہ حسین نے حال ہی میں انڈسٹری میں سینئرز، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی جانب سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف آواز اٹھانے والی اداکارہ علیزے شاہ کی حمایت میں بیان جاری کیا ہے۔

عروہ حسین نے علیزے کو ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو مضبوط رکھیں اور ان سینئرز کو نظرانداز کریں جو کمزور انا اور منفی رویے رکھتے ہیں۔

عروہ نے علیزے شاہ کو یقین دلایا کہ وہ اس مشکل وقت میں اکیلی نہیں اور اُن لوگوں کی منفی باتوں کو دل پر نہ لیں جو ان کا حوصلہ پست کرنا چاہتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ علیزے کو چاہیے کہ وہ اپنے سفر کو جاری رکھیں اور کسی بھی صورت انڈسٹری چھوڑنے کا سوچیں بھی نہ۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے علیزے کے ساتھ غلط سلوک کیا، قدرت اُن کے ساتھ خود حساب برابر کرے گی، اس لیے علیزے کو ایسے افراد کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔

اداکارہ و پروڈیوسر عروہ حسین کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور مداح ان کے جرات مندانہ موقف کو سراہ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی بدسلوکی کا انکشاف کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ہر اس شخص کو بےنقاب کریں گی جس نے انہیں بےعزت کرنے کیا اور مایوس کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *