اداکارہ صبا فیصل نے تینوں بیٹوں کو شادی کے بعد کیا نصیحت کی؟

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں انہیں دوا کے ساتھ دعا کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

حال ہی میں صبا فیصل نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جس دوران اداکارہ نے بتایا کہ اب ماشا اللّٰہ سے میرے تینوں بچے شادی شدہ ہیں لیکن جب میں نے اپنے دونوں بیٹوں کی شادی کی تو انہیں ایک نصیحت کی کہ اپنے سسرال والوں کو بھی اپنے والدین کا درجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ اب تمہاری ایک نہیں دو دو مائیں ہیں، جس طرح میں تمہارے لیے دعا کرتی ہوں اسی طرح تمہاری اہلیہ کی والدہ بھی تمہاری بھلائی و خیر کے لیے دعائیں کریں گی۔صبا فیصل نے کہا کہ میں نے اپنے دونوں بیٹوں کو نصیحت کی کہ انہیں اپنے سسرال والوں کا احترام یقینی بنانا ہے، کیونکہ جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں انہیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *