اداکارہ صاحبہ نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتا دی

لاہور (پاکستان امیج) ماضی کی مقبول ترین پاکستانی اداکارہ صاحبہ افضل نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ صاحبہ افضل نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام “مزاق رات” میں بطورِ مہمان شرکت کی جس میں اپنی ازدواجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔صاحبہ افضل نے کہا کہ “میں اس پروگرام میں پہلی بار بتا رہی ہوں کہ میری پہلی محبت ریمبو نہیں بلکہ شوبز انڈسٹری تھی، مجھے اپنے کام سے عشق تھا اور کوئی بھی انسان اپنی پہلی محبت نہیں بھول سکتا”۔
اُنہوں نے اداکار اور کامیڈین جان افضل (جو جان ریمبو کے نام سے مشہور ہیں) سے شادی کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “ریمبو کی عُمر نکل رہی تھی اس لیے میں نے شادی کی”۔صاحبہ نے شادی کے بعد فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ “ریمبو نے مجھے اتنی محبت اور عزت دی کہ میں شوبز انڈسٹری کو بھول گئی”۔

واضح رہے کہ صاحبہ افضل نے پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین جان افضل (جان ریمبو) سے 90 کی دہائی میں شادی کی تھی، اس جوڑی کی دو جوان بیٹے بھی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *