اداکارہ شگفتہ اعجاز نانی بن گئیں

کراچی (پاکستان امیج) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نانی بن گئیں۔اداکارہ کی نئی پوسٹ کے مطابق ان کی بیٹی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد وہ نانی بن گئی ہیں۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے نواسے کو سینے سے لگایا ہوا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ اب دل کو سکون ملا ہے۔دوسری جانب نومولود نواسے کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اس ننھے مہمان کو اپنا دل اور روح قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں انتقال کر گئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *