اداکارہ سونیا مشال ماں بن گئیں

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سونیا مشال کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا اکاونٹ پراپنی بیٹی کی پیدائش کی خبردی۔اس پوسٹ کے مطابق اداکارہ کے گھر 12 ستمبر 2024 کو بیٹی ہوئی تھی۔

اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری پیاری بیٹی ہماری زندگی میں جادو بھرنے آگئی۔

سونیا نے اپنی بیٹی کا نام بھی شیئرکیا، اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں واقعی جنت کے ایک ٹکڑے ’زیوا صوفی‘ سے نوازا ہے، الحمد للّٰہ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ، مما اور پاپا آ پ کی محبت میں گرفتار ہیں، کیونکہ آپ بالکل پرفیکٹ ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *