اداکارہ ریشم نے کسی اداکار یا شوبز شخصیت سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا

لاہور (پاکستان امیج) لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی کسی اداکار یا شوبز شخصیت سے شادی نہیں کریں گی کیونکہ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی شادیاں زیادہ عرصے تک نہیں چلتیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں اداکارہ ریشم نے صحافی ملیحہ رحمٰن کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی شادی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ریشم نے شادی کے خوبصورت رشتے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ “آج کے دور میں میاں بیوی میں برداشت ختم ہوگئی ہے، اسی وجہ سے طلاق کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، یہ رشتہ برداشت سے ہی چلتا ہے، کہیں پر بیوی کو برداشت کرنا چاہیے اور کہیں پر شوہر کو بھی برداشت کرنا چاہیے کیونکہ بیوی پورے گھر کو سنبھالتی ہے”۔
اداکارہ نے کہا کہ “ہمارے مذہب میں میاں بیوی کے رشتے کو بہت اہمیت حاصل ہے اور اسلام میں کامیاب شادی کے طریقے بھی بتائے گئے ہیں، اگر میاں بیوی اُن طریقوں کو اپناکر زندگی گزاریں گے تو یقیناََ اُن کا رشتہ مضبوط اور کامیاب ہوگا، شادی کے بعد کچھ رشتوں میں صورتحال سنگین ہوجاتی ہے جہاں میاں بیوی کا ساتھ رہنا ممکن نہیں ہو تو ایسے میں علیحدگی اختیار کرلینا ہی بہتر ہے”۔

ریشم نے اپنی شادی کے بارے میں کہا کہ “میں کبھی بھی شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی کیونکہ میں شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کی طلاق کی شرح میں اضافہ دیکھ کر بہت ڈر گئی ہوں، شوبز کی شادیاں زیادہ عرصے تک نہیں چلتیں، سجل علی اور احد کی طلاق پر بہت دُکھ ہوا، عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی ختم ہونے پر بھی بہت زیادہ افسوس ہوا، یہ شادیاں ختم نہیں چاہیے تھیں، مجھے یہ جوڑے بہت پسند تھے”۔

اداکارہ نے کہا کہ “میں اللہ سے ہمیشہ اپنے اچھے نصیب کے لیے دُعا کرتی ہوں، میرا شادی کا ارادہ ہے لیکن مجھے ابھی تک کوئی اچھا انسان نہیں مل سکا،اگر میری شادی کسی اچھی جگہ ہوجاتی تو میں بہت پہلے شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہوتی”۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *