اداکارہ رکول پریت سنگھ نے شادی کی نئی تصاویر شیئر کردیں

ممبئی (پاکستان امیج) اداکار جیکی بھنگانی سے شادی کے بعد اداکارہ رکول پریت سنگھ نے شادی کی ان دیکھی تصاویر و ویڈیوزشیئر کردیں۔

ایک روز قبل بھارتی شہر گوا میں رکول پریت سنگھ اور جیکی بھنگانی کی شادی ہوئی۔ شادی کی دو تقریبات منعقد کی گئیں جن میں ایک آنند کراج جبکہ دوسری سندھی سٹائل کی تھی۔ دونوں کی شادی کی پہلے ہی کچھ تصاویر سامنے آگئی تھیں، تاہم اب خود رکول پریت سنگھ نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے اپنے ڈیزائنرز اور منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں رکول نے پریوں کی سی شادی منعقد کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ نے ہماری شخصیات کو عروسی ملبوسات میں انتہائی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *