اداکارہ حرا سومرو نے تاخیر سے آنے پر پروگرام کی میزبان کو کھری کھری سنا ڈالیں، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پاکستان امیج) اداکارہ حرا سومرو کی ٹی وی میزبان کی جانب سے پروگرام میں تاخیر سے آنے پر برہم ہونے اور میزبان کو کھری کھری سنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حرا سومرو نے حال ہی میں پی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پی ٹی وی کی جانب سے پروگرام کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں حرا سومرو کو پروگرام کے میزبان پر برہم ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کلپ میں حرا سومرو پروگرام کے میزبان محمد شعیب پر برہم ہوتے انہیں تاخیر سے آنے پر سنا دیتی ہیں۔ویڈیو کلپ میں ٹی وی میزبان اداکارہ سے تاخیر سے آنے پر معذرت بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اعتراف کرتے ہیں کہ وہ تاخیر سے آئے اور وہ اپنے عمل پر معذرت خواہ ہیں۔حرا سومرو کی جانب سے ٹی وی میزبان پر برہم ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *