اداکارہ جویریہ عباسی کا شوہر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ، صارفین کی کڑی تنقید

دبئی(پاکستان امیج) نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے شوہر کے ہمرا بولڈ تصاویر پوسٹ کیں جس کے بعد صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی۔
اداکارہ نے اپنی بیٹی کا فرض ادا کرنے کے بعد حال ہی میں دوسری شادی کی تھی، وہ اپنے شوہر کہ ہمراہ سیر پر دبئی گئیں جہاں انسٹاگرام پر انھوں نے دبئی سفر کی تصاویر شیئر کی ہیں اداکارہ کروز پر سمندر کی سیر پر تھیں۔

جویریہ نے سرخ رنگ کا مغربی لباس پہنا ہوا ہے اور ان کے شوہر عدیل حیدر جینز کی پینٹ، کوٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ جوڑے نے ساتھ کئی تصاویر بنوائیں۔

سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کا مغربی لباس بلکل پسند نہ اور انھوں نے اسے کسی فیشن میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اپنی عمر دیکھیں اور لباس دیکھیں جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا یہ لباس ہماری ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتا جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کے اسٹائل اور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ 52 سالہ جویریہ عباسی نے گزشتہ سال اپنے قریبی دوست عدیل حیدر سے دوسری شادی کی تھی۔

اس سے قبل وہ اداکار شمعون عباسی کی اہلیہ رہ چکی ہیں اور ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی بھی ہیں جو خود بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

خدا کیلئے اپنے بال قربان کرنا بند کریں، علیزے شاہ کی پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

کراچی(پاکستان امیج)اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر مختصر بالوں کے بڑھتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email