اداکارہ انمول بلوچ نے لمبی فہرست لے کر شادی کیلئے رشتہ تلاش کرنے والوں کو مشورہ دیدیا

کراچی (پاکستان امیج) کم وقت میں اپنا نام بنانے والی اداکارہ انمول بلوچ نے مثالی شریک حیات کی تلاش میں رہنے والوں کو مشورہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انمول بلوچ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جہاں میزبان نے ان سے شریک حیات سے متعلق سوال کیا۔اداکارہ نے کہا کہ آج کل لوگوں نے اپنے شریک حیات ڈھونڈنے کیلئے بہت لمبی لسٹ بنا لی ہے لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ زندگی بس 30 سے 50 سال تک کی ہے، آپ اپنے لیے اور دوسرے کیلئے چیزوں کو مشکل بنا رہے ہیں کہ سامنے والا تھک کر کسی بھی رشتے سے پیچھے ہٹ جائے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ کسی پر اتنا ہی بوجھ ڈالیں جتنا سامنے والا برداشت کرسکے، آپ کسی کیلئے خود کو پورا بدل دیں یہ ممکن نہیں اور کسی کیلئے آپ بالکل بھی نہ بدلیں یہ بھی ممکن نہیں ہے۔شادی کے لیے زور دیے جانے کے سوال پر انمول بلوچ نے بتایا کہ پہلے والدہ کی جانب سے زور دیا جاتا تھا لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ میں سمجھ دار ہوگئی ہوں تو میں شادی کرلوں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے شادی کرنی ہے اور میں بس شادی کروں گی، بیچ کے کسی رشتے میں نہیں رہوں گی کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کے جذبات کا کباڑا ہوتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *